ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی، ایسا مارشل لا لگنے  میں بھی نہیں ہوتا، اسد قیصر

we will definitely hold a meeting

پشاور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی ہے، ایسا مارشل لا لگنے کے بعد بھی نہیں ہوتا، حکومت نے اجازت ملنے کے بعد بھی جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سیکیورٹی کی آڑ میں حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی آبادی کو یرغمال بنایا ہواہے،راستے بند کرنا اور جلسے میں رکاوٹیں ڈالنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے سب پاکستانیوں کو نکلنا ہوگا ، حکومتی ہتھکنڈے لوگوں کو روک نہیں سکتے، انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنی آواز عوام تک پہنچائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں