ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی پرانی وڈیوز شیئر کرکے اپنی پاور شو کروارہی ہے، پنجاب کی سڑکیں خالی ہیں، عظمی بخاری

not poisoned

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف(  پی ٹی آئی) فیک پارٹی ہے، پرانی وڈیوز کو شئیرز کرکے آج کے جلسے کی کوریج دکھا رہے ہیں، آج کی سوشل میڈیا پر ہونے والی پی ٹی آئی کے پیج پر فیک ویڈیواور فیک تصویروں پر جلسے کی مشہوری ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  تحریک انصاف کی قیادت لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے،اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر بڑھانے  کے لیے پرانی ویڈیو شیئرکرنی پڑ رہی ہیں، شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کی ویڈیو اور تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں