ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر یونس کا علاقائی مسائل کے حل کیلیے سارک کی بحالی پر زور

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ( مشیر اعلیٰ ) ڈاکٹر یونس نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنے پر زور دیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بھارتی خبر ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر یونس نے دیگر سارک ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سارک ممالک کے سربراہان کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کریں گے، سارک کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنا چاہیے، 8 رکن ممالک کا یہ بلاک خطے کے بہت سے مسائل حل کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں