ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا، پرائمری اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول ‘Hillside Endarasha Academy’ میں پیش آیا جہاں 800 طلبہ رہائش پزیر تھے۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں اب تک اسکول ہاسٹل میں رہائش پزیر 17 طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ طلبہ 14 زخمی ہیں۔انتظامیہ نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت یا ان کی عمر کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اسکول کا کہنا ہے کہ تمام طلبہ کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں