ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احتساب عدالت نے عمران خان کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس اسپیشل جج کو منتقل کردیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت میں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد یہ کیس قانونی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین کے تحت اس کیس میں کوئی جرم نہیں بنتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بھی دلائل دیے کہ ترامیم کی بحالی کے بعد یہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تین گھنٹے کے وقفے کے بعد کیس کو اسپیشل جج سینٹرل کے پاس منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ ضمانت کی درخواستیں بھی متعلقہ عدالت ہی سنے گی۔ نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت اب 10 ستمبر کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں