ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ :اسرائیل کی محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے مرکزی جنوبی شہر میں واقع المواسی کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے کے بعد 40 شہدا اور 60 زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 20 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں