ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے قرضہ رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

not refused to roll over the debt

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، چین سے قرض رول اوور پر بات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اپنے طریقہ کار سے کام کرتا ہے، حکومت نے معیشت کی بہتری کیلیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قرض رول اوور پر بات چیت جلد مکمل ہونے کا امکان ہے ، حکومت سعودیہ سے سرمایہ کاری کیلیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دوست ممالک سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں