ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی صدر کی اطالوی وزیراعظم سے ملاقات‘ مزید فوجی امداد کی اپیل

یوکرینی صدر اپنے دورئہ اٹلی کے دوران اطالوی وزیراعظم سے گفتگو کررہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلینونی سے ملاقات کی،جس میں صدر زیلینسکی نے اپنے اتحادی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کی جنگ میں زیادہ سے زیادہ ہتھیاروں کی فراہمی میں یوکرین کی مدد کریں۔ دونوں رہنماؤں نے شمالی اٹلی کے شہر سیرنوبیو میں ملاقات کی جہاں یورپی ممالک کے اجلاس کے موقع پر یہ دنوں رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ اٹلی یوکرین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوںنے زور دیا کہ اٹلی کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار صرف یوکرین کی سرزمین پر ہی استعمال ہونے چاہییں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں