ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار انیس بزمی نے اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے اور فلم یکم نومبر 2024 کو ریلیز ہوگی، جو ان کا جنم دن بھی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ہدایت کار نے کہا انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں ایسی کوئی چیز منصوبہ بندی سے نہیں کی اور انہیں نہیں لگتا کہ سالگرہ کوئی خاص دن ہے لیکن اس بار ان کی سالگرہ اس لیے خاص ہوگی کہ ان کی فلم دنیا بھر میں ہنسی اور خوشی کا پیغام لے کر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ضرورت ہنسی ہے اور انہیں امید ہے کہ انہوں نے وہ فراہم کی ہے، فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور تکنیکی طور پر یہ ایک شاندار فلم ہے۔

فلم کے کامیاب ہونے کے امکانات پر انیس بزمی نے کہا کہ انہیں صرف دعاؤں کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنی بہترین کوشش کی ہے اور وہ ہمیشہ محنت کرتے ہیں، لیکن کون سی محنت کامیاب ہوتی ہے یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک امتحان دینے جیسا ہے، چاہے آپ کتنے ہی اچھے طالب علم ہوں، امتحان دینے کے بعد ایک جوش ہوتا ہے کہ آپ کو کتنے نمبر ملیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں