ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں اخوان المسلمین کی نشریات اچانک بند

استنبول:ترکیہ سے نشر ہونے والے اخوان المسلمین کے بعض چینلوں کی نشریات اچانک بند کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس استنبول سے نشر ہونے والے الشرق اور مکملین سیٹلائٹ چینلز کی براہ راست نشریات بند ہونے سے ناظرین حیران رہ گئے۔

نشریات روکنے سے تھوڑی دیر بعد “الشرق” چینل نے اعلان کیا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ نشریات کو فنی خرابی کی بنا پر روک دیا گیا ہے جس پے کام کیا جا رہا ہے”، جبکہ چینل “مکملین” نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔

خیال رہے کہ ترک حکام نے دو سال قبل اخوان المسلمون کے چینلز سے کہا تھا کہ وہ مصر اور خلیجی ریاستوں پر تنقید کرنے والے پروگرام بند کر دیں یا ترکی کی سرزمین سے اپنی نشریات کو مکمل طور پر بند کر دیں، خاص طور پر ان میڈیا گروپوں پر جو استنبول میں سیٹلائٹ چینلز پر نشر ہوتے ہیں، یہ فیصلہ مصر کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں