ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم اور اسپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، فیصل واوڈا

Act as mediator

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اسپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ  تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں،  حکومت نے گرفتاریاں کیں اور اسپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ،وزیر اعظم اور  آئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ، حکومت نے جو اسٹینڈ لیا ہے اس پر  اب کھڑی رہے، آئیں بائیں شائیں نہ کرے ، جو کام پی ٹی آئی نے کیا وہ حکومت کررہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی  والے ایک طرف کہتے ہیں فوج سے بات نہیں کریں گے ،پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں،علی امین گنڈاپورطویل میٹنگ کرکے گئے ہیں،کیک اور پیسٹری کھا کرگئے ، اگلی بار پیٹیزاور ساتھ کریم بھی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں