ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کاز دنیا کے سامنے لانے کیلیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، مشعال ملک

اسلام آباد:چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا  ہے کہ بھارت نے حریت قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے، کشمیر کاز اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارتی کشمیریوں پر آئے روز ظلم ڈھارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کی ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح کے ہر فورم پر اجاگر کیا گیا ہے، مودی سرکار عالمی دباؤ میں آنے کے بجائے روز کشمیریوں پر ظلم کررہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں بھارتی فورسز خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں، نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں یا پھر گولی مار دیتے ہیں، بچوں کو زندہ آگ میں جلادیتے ہیں، او آئی سی کو بھی اس مسئلہ پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں