ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں کو ڈیجیٹائز کرکے کرپشن کا خاتمہ کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کے

پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈا پورا  کاکہنا ہےکہ نوجوان ڈیجیٹل سکلز پر بھرپور فوکس کریں، یہ آئی ٹی کا دور ہے، اس کے بغیر ہم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتے، ہم نے اپنی نوجوان نسل کو آئی ٹی کی طرف لانا ہے، ڈیجیٹائزیشن واحد چیز ہے جو کرپشن کو ختم کر سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ   مختلف محکموں میں گورننس کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو ملکی ترقی کیلئے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پشاورمیں آئی ٹی کمپلیکس کے قیام پر کام جاری ہے، لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا، روایتی پٹوار کلچر سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی، صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل پورٹل کا بھی جلد اجرا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں