ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان سے سیریز جیتنے پر گیا گیا وعدہ پورا کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن میراز نے وعدے کے مطابق سیریز میں جیتی انعامی رقم بنگلادیش میں رکشہ والے کی فیملی کو دے دی۔ رپورٹ کے مطابق رکشا ڈرائیور بنگلادیش میں حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا۔جس پر مہدی حسن میراز جو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئرآف دی سیریز قرارپائے تھے انہوں نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکشا چلانے والے کی فیملی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔پاکستان کو تاریخی شکست، بنگلادیش نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں