ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نیکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا۔ قازقستان کے شہر الماتے میں شیڈول ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی ہے۔پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ساتھ ہی فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، دستیاب فنڈز کی تفصیلات اور اسٹیٹمنٹ بھی مانگ لی ہیں۔ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ٹاپ رینکنگ کے ہیں منتظمین نے 2,2 مرد و خواتین کھلاڑیوں کے اخراجات اٹھانا ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی اخراجات پر جانے کی پیشکش کی گئی۔ تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹیموں کا کم از کم3,3 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ذاتی اخراجات پر کم رینکنگ والے پلئیرز نے حامی بھری لیکن کوئی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں ہے۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹاپ فور مردو خواتین کھلاڑیوں کو مِس نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں