ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 5 کان کن جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 5 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 6 مزدور پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور کان سے ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 مزدوروں کو زندہ نکالنے کیلیے جاری کوششیں ناکام ہوگئیں۔ جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے اور لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں