ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، چین فائنل میں پہنچ گیا

بیجنگ:چین نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے پینلٹی شاٹس پر پاکستان کو 2-0سے شکست  دی۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر تھا، جس کے بعد پینلٹی شاٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔

پینلٹی شاٹس میں پاکستان کی جانب سے کوئی گول نہ کیا جا سکا جب کہ چین نے 2 گول کرکے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم کل منگل (17 ستمبر) کو فائنل میں چین کے خلاف میدان میں اترے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جب کہ 2 میچز میں فاتح اور 2 میچز برابر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں