ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبے میں برتھ سرٹیفیکیٹ مفت کرنے کی منظوری خوش آئند ہے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سندھ کابینہ کی جانب سے صوبہ سندھ کے بچوں کے پیدائشی اندراج (برتھ سرٹیفکیٹ) کو مفت کرنے اور فیس کے خاتمے کی منظوری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندہ و کابینہ ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، اس حوالہ سے چیر پرسن سینٹر روبینہ خالد کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور دیگر وزرا سے متعدد ملاقاتیں کیں جس میں بی آئی ایس پی کی رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم کے اجرا میں حائل مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی اور ری سرٹیفیکیشن سروے کی اہمیت پر بھی آگاہی دی گئی اور بچوں کے پیدائشی اندراج کی فیس معاف کرنے کی درخواست کی تھی جو نادرا ب فارم کے اجرا اور حصول میں ایک اہم دستاویز ہے۔ چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے اس عوام دوست فیصلے سے اب سندھ میں مستحق اور پسماندہ خواتین کو اس پروگرام کے تحت دوبارہ سرٹیفیکیشن سروے کروانے میں آسانی ہوگی اور سروے میں اہل قرار پانے والے غریب گھرانوں کے بچے بینظیر تعلیمی وظائف سے بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں