ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی فوج کا یمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف

 تل ابیب: چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں “کفر دانیال” قصبے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا۔

اس بیان میں یمنی فوج کے میزائل کو ناکارہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل کو ناکارہ بنانے کیلئے فضائی دفاعی نظام “حیتس” اور “آئرن ڈوم” کی طرف سے جو کوششیں کی گئیں ان کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بیان ان میڈیا رپورٹوں کے بعد جاری کیا گیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ اتوار کی صبح ایک میزائل تل ابیب کے قریب گرا ہے جس کے بعد اس مقام پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں