ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی ، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر بمباری کی جس کے باعث 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نصیرات کیمپ سمیت زیتون اور شیخ رضوان میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جس کے باعث 20 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 226 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 337 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں