ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری: نامعلوم افراد کا حملہ، جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید زخمی

کراچی: لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سید عبدالرشید اور کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ لیاری جنرل اسپتال میں نرسنگ طلبا پر کیا گیا جہاں امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبدالرشید بھی موجود تھے۔

حملے کے دوران پتھراؤ کیا گیا، جس سے عبدالرشید سمیت متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد لیاری جنرل اسپتال کے طلبا نے غیر متعلقہ عناصر کی مداخلت اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

احتجاجی طلبا نے چاکیواڑہ تھانے کے باہر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ سے پرنسپل شبانہ بلوچ کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

پولیس نے طلبا کے احتجاج کو قابو کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں