ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندو انتہا پسند گائے کا گوبر لے کر تاج محل کو پاک کرنے پہنچ گیا

بھارت کے شہر آگرہ میں ایک ہندو انتہا پسند گائے کا گوبر لے کر تاج محل کو پاک کرنے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تاج محل کے داخلی دروازے پر ایک ہندو انتہا پسند کو گائے کا گوبر اور گنگا جل کے ساتھ روک لیا۔

یہ انتہا پسند جن کی شناخت چاہر کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تاج محل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے اپنے ساتھ گائے کا گوبر اور مقدس پانی لے رکھا تھا، جس کا مقصد تاج محل کو “پاک” کرنا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

چاہر نے پولیس کہا کہ اسے تاج محل کے اندر جانے دیا جائے تاکہ وہ اپنے دعوے کے مطابق وہاں کی صفائی کر سکے۔

اس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ تاج محل دراصل ایک قدیم ہندو مندر ہے جسے “تیجو محلایا” کہا جاتا ہے اور وہاں کسی نے پیشاب کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ جگہ ناپاک ہو چکی ہے۔

چاہر نے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر نعرے بازی شروع کردی، “مجھے اندر آنے دو یا مجھے گرفتار کرو”۔

پولیس نے چہار کو اس کی مہم میں ناکامی کے بعد گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور مختلف طبقوں میں شدید ردعمل کا باعث بنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں