ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹ بال فیڈریشن نے سینٹرل ا سٹوڈیو متعارف کروادیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سینٹرل اسٹوڈیو متعارف کروادیا، فٹ بال ہائوس میں قائم ا سٹوڈیو میں فٹ بال برادری کی دلچسپی کا بہترین مواد تیار کیا جا سکے گا، اسٹوڈیو کی مدد سے شائقین، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، میڈیا کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کیلئے ایک مرکز میسر آئے گا۔ اسٹوڈیو کی لانچنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملازئیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فٹ بال کونٹینٹ ا سٹوڈیو کھیل سے متعلق معاملات کو قابل رسائی اور پرکشش بنانے کے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، ہم ایک ایسی جگہ فراہم کر رہے ہیں جہاں فٹ بال کے پرجوش مداحوں، کھلاڑیوں، رپورٹرز کو پیشہ ورانہ ماحول ملے گا۔ پاکستان فٹ بال میں یہ ایک نیا باب ہے، اسٹوڈیو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا اور ان کے پرستاروں سے روابط مضبوط ہوں گے، کھلاڑی ذاتی سفر، تربیتی معمولات اور پس پردہ مواد کا اشتراک کر سکیں گے، ان کے کیریئرز میں اسٹوڈیو کا کردار اہم ہوگا۔ ہارون ملک نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے کی جانے والی جدوجہد بیان کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں