ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی ہے، رانا ثنا اللہ

Constitution should be amended

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھی یہی سمجھتی ہے کہ ترامیم سے بہتری آئے گی، مجوزہ آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوسکتی ہیں جب کہ باقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دو تہائی اکثریت وقتی طور پر نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔ ہم اتفاق رائے سے ترامیم کے خواہش مند ہیں تاکہ تمام جماعتیں آن بورڈ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں