ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں پاک فوج کی مہارت کا اعتراف

international peacekeeping missions

راولپنڈی: بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے امن دستے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سوڈان میں امن و سلامتی کے قیام کیلیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے امن دستوں نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے مشکل چلینج میں کام کیا اور یہی اُن کی ترجیح بھی رہی ہے۔ فوجی اہلکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے بے داخل ہونے والے ڈھائی لاکھ سے زائد سوڈانیوں کی دن رات خدمت کی۔

جنوبی سوڈان میں فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستان کے امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اعتراف پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، NI (M) HI (M) کو ایک خط کی صورت میں کیا گیا ہے۔

اپنے خط میں بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ مزید برآں، بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورس کمانڈر کی پہچان بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں