ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک)دنیائے کرکٹ کا مشہور بین الاقوامی اور تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہا ہے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے اور اب یہ تاریخی اسٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کر رہا ہے یہ اسٹیڈیم آج 250ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کریگا 1984سے اب تک شارجہ اسٹیڈیم میں 249ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان وینیو پر 250 ویں ون ڈے میچ کے بعد شارجہ اسٹیڈیم یہ اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم بن گیا،شارجہ اسٹیڈیم کے بعد سب سیزیادہ ون ڈے میچز 182 ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں 161،ایم سی جی اور پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں 151 ،151ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں