ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا لبنان میں حالیہ ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں ہے اور لبنان کے مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستے پر یقین رکھتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں اور ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ لبنان کے مسائل کا حل سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے۔

جان کربی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نیا محاذ کھولنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

ترجمان نے لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں کے جنگ بندی مذاکرات پر ممکنہ اثرات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا اور بحران کے حل کے لیے مزید فوجی کارروائی کی بجائے سفارتی کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں