ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری وکلا کی ہڑتال جاری، عدالتی کارروائیاں متاثر

  پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے باعث نئے مقدمات میں پیش رفت بھی نہیں ہورہی پرانے مقدمات ٹرائلزنہ ہونے سے قیدیوں کو شیدی مشکلات کا سامنا ہے اور جیلے بھی بڑھنے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے صوبے میں پراسیکیوشن، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مقدمات کے دوران باہمی تفتیش کا عمل رک گیا ہے، مقدمات کی جانچ پڑتال بھی رک گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی وجہ سے ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے باعث ہزاروں ملزمان سلاخوں کے پیچھے رہیں گے۔ ہزاروں ٹرائلز کیسز میں استغاثہ گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو پا رہے۔

اس حوالے سے پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک سرکاری وکلا کی ہڑتال جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں