ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کورونا وائرس کا شکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کردیا ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ وہ بیماری کے بعد ابتدائی ٹیسٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتا چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور جسم میں شدید درد اور زیادہ درجہ حرارت کی شکایت کر رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کووڈ-19 اب پہلے کی نسبت کم مہلک ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں