ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی فلم ’ویر زارا‘ کا نیا ریکارڈ، ری ریلیز پر ڈیڑھ کروڑ کا بزنس

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم “ویر زارا”، جسے لیجنڈری ہدایتکار یش چوپڑا نے 2004 میں بنایا تھا، 20 برس بعد دوبارہ ریلیز کی گئی ہے اور اس نے عالمی سطح پر 1 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔

شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، اور رانی مکھرجی کے مرکزی کرداروں پر مبنی یہ رومانوی کہانی ایک بار پھر سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔

فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’ویر زارا‘ نے جمعہ کو 20 لاکھ، ہفتے کو 32 لاکھ اور اتوار کو 38 لاکھ روپے کمائے۔ اسی طرح ہفتے بھر میں فلم نے مجموعی طور پر 1.57 کروڑ روپے کا ڈومیسٹک بزنس کیا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فروری 2024 میں ’ویر زارا‘ کی پہلی ری ریلیز پر فلم نے 0.30 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں