ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجریا: سیلاب کے باعث 3لاکھ بے گھر افراد امداد کے منتظر

نائیجیریا میں عالمی ایجنسی کے اہلکار بے گھر افراد کا ڈیٹا جمع کررہے ہیں

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 3لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے کے اوائل میں شمال مشرقی شہر میدوگوری میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تقریباً 37 افراد ہلاک ہو ئے،جب کہ 10لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب 30 سالوں میں سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے الاؤ ڈیم جو کہ مائیڈگوری سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، 1994 ء کے بعد تیسری بار ٹوٹ گیاتھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں