ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار

 لاہور: قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر اسمگلنگ کرتے تھے جس پر تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن ، ڈرون کیمرے کا ریموٹ اور ڈرون کیمرے کی بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں