ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایئرفورس کے محمد عماد جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز کے چیمپئن بن گئے

کراچی: جہانگیر خان اسکواش سیٹلائٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز کے مقابلے یئرفورس کے محمد عماد گل کی جیت پر اختتام کو پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ ہیڈ ریفری نوید عالم کے مطابق پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام اور فرینڈز آف پاکستان اسکواش کے تعاون سے4 روزہ چیمپئن شپ ختم ہوگئی۔ مینز فائنل میں ایئرفورس کے محمد عماد گل نے پنجاب کے سخی اللہ کو ایک کے مقابلے میں3 گیمز سے ہرایا۔ عماد کی جیت کا اسکور 3-11، 6-11 11-7 اور8-11رہا۔ انڈر 19بوائز فائنل میں محمد زمان نے عبدالباسط کو با آسانی 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔ محمد زمان نے صرف22 منٹ میں 6-11، 8-11 اور 7-11سے ٹائٹل حاصل کیا۔ انڈر 14بوائز فائنل میں سلیمان خان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فضل الرحمان کو3-2 گیمز سے شکست دی۔ سلیمان خان نے 9-11 ، 11-6، 11-9، 9-11 اور8-11 سے فتح سمیٹی۔ مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں