ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہل کار ملازمت سے فارغ

 بنوں: خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں افسران احکامات نہ ماننے پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیا الدین کے مطابق افسران کے احکامات نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہل کار ملازمت سے فارغ کردیے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی کے لیے مروت جانے سے انکار کر دیا تھا جس وجہ سے ان اہکاروں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملازمت سے برخاست ہونے والے ملازمین میں یڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان، ایف سی ذہین اللہ، ایف سی فرید اللہ، ایف سی توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ، ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ، ایف سی انور علی شاہ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں