ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکورٹی وجوہات کے سبب پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی وجوہات کے سبب پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند۔پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی گاڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، اعلامیہ۔تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاک ایران بارڈر پر ٹریفک کی آمد و رفت پابندی عاید کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں