ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے بھارت کو 297نوادرات واپس کردیے

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے 297 انمول نوادرات واپس لینے میں کامیاب ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا نے 297انمول جواہرات بھارت کو لوٹا دیے۔ نریندر مودی نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نوادرات غیر قانونی طور پر بھارت سے امریکا منتقل کیے گئے تھے۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد نظر یہ نوادرات لوٹائے گئے ہیں۔ یہ نوادرات فی الحال امریکا ہی میں موجود ہیں، تاہم انہیں جلد بھارت پہنچا دیا جائے گا۔ ان میں سے چند نوادرات ویلمنٹن میں مودی اور بائیڈن کو بھی دکھائے گئے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز اور بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے اس حوالے سے جولائی 2024 ء میں کلچرل پراپرٹی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ نوادرات تقریباً 4 ہزار سال پرانے ہیں ،جو بھارت کے مختلف حصوں سے چوری کرکے امریکا منتقل کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں