ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوج کے حملے میں 24یوکرینی زخمی

یوکرینی شہر زاپوریزیا پر روسی حملے کے دوران عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی شہر زاپوریزیا پر روس کے فضائی حملوں میں 24 شہری زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق زاپوریزیا کے گورنر ایوان فیڈوروف نے بتایا کہ روس نے شہر اور اس کے اضلاع میں 7 فضائی حملے کیے جس میں13 عمارتیں، تعلیمی ادارے، گاڑیوں، گیراجوں اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں سے رہایشیوں کو ریسکیو کیا۔ روس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔زاپوریزیا کے گورنر فیڈوروف نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے جنگ شروع ہونے کے بعد سے زاپوریزیا کی 12 بستیوں میں اب تک مجموعی طور پر 363 فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔ ادھر یوکرینی فضائیہ کا کہنا تھا کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کو نشانہ بنانے کے لیے 2 میزائل اور 4 ڈرون حملے کیے۔ فضائی دفاعی نظام نے 3 ڈرون کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی سومی کے علاقے میں مار گرایا۔ فضائیہ کے مطابق روس کے دونوں میزائل اور ڈرون یوکرین کی دفاعی افواج کے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل ڈیفنس کی وجہ سے اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے۔واضح رہے کہ فروری 2022 ء میں روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں دونوں جانب کے ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں،تاہم فریقین کی جانب سے شہری ہلاکتوں کی تردید کی جا تی رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں