ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ2، امریکانے امارات کو شکست دیدی

ونڈہوک۔ (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ IIکے میچ میں امریکا نے یو اے ای کو 136 رنز سے شکست دے دی، یو ایس اے کے 340 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 37ویں اوور میں 203 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ملیند کمار اور سیتیجا مکامالا نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، ملیند کمار کو 155 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز یونائیٹڈ کرکٹ کلب گرائونڈ ونڈہوک میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 33ویں میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور ز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، ابتدا میں یو ایس اے کی 74 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ستیجا مکامالا اور ملیند کمار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں