ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان کی جانب سے یوکرین کو جدید طبی آلات کی فراہمی

جاپان کی جانب سے طبی آلات کی فراہمی پر یوکرین کے عہدے دار موجود ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یوکرین کو جدید طبّی آلات فراہم کردیے۔ یوکرین کے وزیرِ صحت وکٹر لی آشکو اور یوکرین میں جاپانی سفیر ماتسودا کْونی نوری نے کیف میں جاپان کی طرف سے سامان کی حوالگی کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔ اِس امداد میں ایم آر آئی مشین اور جراحی کے آلات شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طبّی ادارہ رواں ماہ اِس کا استعمال شروع کردے گا۔ یوکرینی وزیرصحت نے کہا کہ وہ جاپان کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے جاپان کے تیار کردہ آلات کو استعمال میں آسان اور انتہائی پائیدار قرار دیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں