ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنگاپور میں پہلی بار کرپشن پر وزیر کے خلاف عدالتی کارروائی

سنگاپور کے سابق وزیرٹرانسپورٹ ایس ایشوریان عدالت میں پیشی کے لیے آرہے ہیں

سنگاپور (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگاپور میں کسی بھی وزیر کے خلاف پہلی بار کرپشن کے مقدمے میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس ایشوریان نے بد عنوانی کے الزامات کو قبول کر لیا ۔ ان پر قیمتی اشیا لینے، بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے پہلے 1986ء میں سنگا پور میں کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہوئی تھی، تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی وزیر نے خودکشی کر لی تھی۔واضح رہے کہ سنگاپور دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں شامل ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں