ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی سال کی پہلی سہ ماہی:ایف بی آر 50 ارب ٹیکس وصولی کیلیے پُرامید

income tax
fbr increases tax on airline business class

اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی تکمیل تک ایف بی آر 50 ارب روپے ٹیکس وصولی کے لیے پُرامید ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال (2024-25) کی پہلی سہ ماہی میں اپنا ہدف حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے، جس میں انکم ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ 50 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25ء کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے حاصل کر لیا جائے گا۔ انکم ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ 50 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ  بینکوں سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے ایڈوانس قسط کی وصولی بھی متوقع ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں سے بھی ٹیکس واجبات وصول کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر ہے۔  اس سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ تاجر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ تاجردوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں