ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ وادی کے لوگ ‘نیا کشمیر’ نہیں چاہتے،رپورٹ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اب بھی اطمینان بخش نہیں۔ دس سال میں پہلی بار انتخابات ہو تو رہے ہیں مگر لوگوں کو یقین نہیں کہ مودی سرکار اختیارات سے دست بردار ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک دستاویزی فلم میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا ‘نیا کشمیر’ کا بیانیہ پسند نہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اس بیانیے سے انہیں کچھ بھی نہیں ملنے والا۔ وہ اپنے پرانے کشمیر ہی کو برقرار رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بی بی سی نے بتایا ہے کہ مودی سرکار اب تک مجموعی طور پر مقبوضہ کشمیر کو مرکز کے زیرِانتظام علاقہ رکھنے کے حق میں ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے عوام کا ردِعمل اب تک ملا جلا رہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑے ایشو ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات بھی نمایاں ہیں۔ مقبوضہ وادی کے لوگ چاہتے ہیں کہ اُن کی نیم خود مختاری بحال کی جائے۔ نئی دہلی سے مقبوضہ وادی کے تعلقات اب بھی بہت کشیدہ ہیں اور چند برسوں کے دوران مودی سرکار نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے اُس پر تنقید کا دائرہ وسعت اختیار کرگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں