ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے: شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے جسٹس منصور اتنے ہی قابلِ احترام ہیں جتنے فائز عیسیٰ ہیں، پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے، ہم آئینی عدالت کسی شخص کے لیے نہیں بلکہ سسٹم کی بہتری کے لیے چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ آئینی عدالتیں بنے تاکہ عوام کو جلد انصاف ملے اور لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے 25، 25 سال کا وقت نہ لگے، ہمیں عدالتوں سے شکوے ضرور ہیں مگر ہم نے عدالتوں پر حملے نہیں کیے، ہم نے عدالت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ساراسال ایسے ایونٹس ہونے چاہیئے تاکہ پورے پاکستان سے یہاں لوگ آئیں، ہر دور میں عدالتی اصلاحات کی بات کی گئی ہے، آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے حساب سے متبادل توانائی کی پاکستان سسٹینبلٹی ویک کی نمائش اہم اقدام ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی ہے، ہمارا زرعی سیکٹر بھی توانائی کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہے، ایکسپو سینٹر میں 80 فیصد اسٹالز غیر ملکی کمپنیوں کے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں