ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرابپور،نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران خاتون چل بسی

محراب پور(جسارت نیوز)نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی دوران خاتون جاں بحق، ڈاکٹر پر مبینہ غلفت کا الزام، ورثا کا احتجاج، آج مورو پولیس تھانہ کی حدود میں حبیب میڈیکل سینٹر میں زچگی آپریشن کے دوران مسمات مسکان زوجہ سرفراز سولنگی ڈاکٹر کی مبینہ غلفت کے باعث جاں بحق ہو گئی، سولنگی برادری نے شوہر سرفراز سولنگی، مظہر عمرانی کی قیادت میں نجی میڈیکل سینٹر کے باہر خاتون کی نعش سمیت احتجاج کرتے ہوئے حبیب میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع ایس ایچ او مورو راجا نوید سرفراز نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میڈیکل سینٹر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کی یقین دہانی کرائی جس پر سولنگی برادری نے احتجاج ختم کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں