ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں طوفان اور سیلاب سے تباہی ، 43اموات

امریکی ریاست فلوریڈ ا میں سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے‘ چھوٹی تصویر میں درخت مکان پر گرا ہوا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی ،جس میں ہلاکتوں کی تعداد 43ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے بگ بینڈ ریجن میں 140 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے گھروں کو نقصان پہنچا ۔ فلوریڈا کے جزیرے سیڈارکی میں آندھی سے سمندر میں کشتیاں الٹ گئیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور ورجینیا میں 48 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ طوفان سے متاثر ریاستوں میں 900 پروازیں منسوخ اور 3300 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔طوفان ہیلین ریاست فلوریڈیا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکریا تو اس کی شدت 4 تھی،تاہم طوفان کمزور ہو کر پہلے درجے پر آگیا ہے۔ تیز ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں پانی ڈوب گئیں۔ پولیس اور فائرفائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائی کی اور ہزاروں افراد کو بچایا۔ریاست اٹلانٹا میں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکال لیا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے جارجیا، ساؤتھ کیرولائنا اور نارتھ کیرولائنا میں مختلف اضلاع میں سیلاب کا انتباہ بھی جاری کردیا ہے۔ رودرفورڈ کاؤنٹی ایمرجنسی کے عہدے داروں نے نارتھ کیرولائنا کے مغربی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ لیک لیور ڈیم کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیوں کہ ڈیم کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں