ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکیب کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار کرکٹر نے گزشتہ روز کانپور ٹیسٹ کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ مارچ 2025 تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد کی سربراہی میں 26 ستمبر کو 4 گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی، جس میں شکیب الحسن کے مستقبل سے متعلق فیصلے شامل تھے۔بورڈ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں