ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وکلا کی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز سے کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل

اسلام آباد:  وکلا برادری نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز  کو خط ارسال کرکے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ بنیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے خط میں لکھا ہے کہ ججز نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے، مجوزہ آئینی ترامیم کو ان کی حمایت حاصل نہیں ہے، اس پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے  کہا ہے  کہ آئینی ترمیم کسی خاص شخص کی وجہ سے نہیں کررہے نہ ہی یہ ہمارا آئیڈیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں