ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوآدم: پی پی رہنما و فرزند پر مقدمہ ، کارکنان نے روڈ بلاک کر دیے

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق تعلقہ ناظم و فرزند پر جھگڑے کا مقدمہ درج، شہر کے مختلف روڈ بلاک، گاڑیوں کی طویل قطاریں، پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود میں چار میل اسٹاپ کے قریب زرعی اراضی پر فصل کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما لالا محمد ایوب خان کے فرزند اُسامہ خان اور عمیر خان کا بلوچ برادری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا جو دوسرے روز تک جاری رہا، بلوچ برادری کے فرید بلوچ کی مدعیت میں بی سیکشن تھانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق تعلقہ ناظم لالا محمد، ایوب خان، بیٹے لالا اُسامہ خان سمیت دیگر پر جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما پر مقدمہ درج ہونے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراہوں بھٹائی نگر، حیدرآباد، سانگھڑ بائی پاس روڈ، لطیف گیٹ، بھٹ شاہ روڈ، کھنڈو روڈ، پنھور پاڑے پر کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی، جبکہ دورانِ سفر مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے حکام سے پیپلز پارٹی کے رہنما پر فوری ایف آئی آر ختم کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں