ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل عربوں سے اپنے تعلقات بحال کر سکتا ہے‘ شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (صباح نیوز) سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل عربوں کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر سکتا ہے لیکن یہ اس وقت نہیں ہو سکتی جب تک کہ میں خود معاہدے پر دستخط نہ کروں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے “دی اٹلانٹک‘‘ میگزین سے گفتگو کرے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد سعودی عوام فلسطینی مسئلے پر زیادہ جانکاری حاصل نہیں کی جبکہ ہمارے عوام اس مسئلے سے پہلی بار اس جنگ کی وجہ سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ایک سعودی اہلکار نے تصدیق کی کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گی جب تک کہ فلسطینی ریاست کا ہدف پورا نہ ہو جائے۔”دی اٹلانٹک” کے مطابق، سعودی عرب اس معاہدے کے بدلے امریکا سے مشترکہ دفاعی معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے امریکی سینیٹ کے2 تہائی ارکان کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں