ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ آسٹریلیا نے یونس خان کو کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا

سڈنی : پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنالیا گیا۔ وہ  آسٹریلین کرکٹ سیزن سلیبریشن میں بطور مہمان کھلاڑی شرکت کریں گے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 5 اکتوبر کو میلبرن میں ایک کرکٹ فیسیٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہوگا جس میں عوام کے لیے مشہور کرکٹرز سے ملاقات کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کیا جائے گا ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح پاکستان کے سابق کپتان یونس خان سمیت آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈامین فلمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسول بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہونگے ۔

کرکٹ فیسٹیول کے آرگنائز کرنے کا مقصد عوام کو اپنے فینز سے ملاقات کرانے اور ایک انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں